17

امریکا میں غیر قانونی تارک وطن کو گرفتاری سے بچانے کے الزام میں خاتون جج گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی متنازع قوانین کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خاتون جج ہانا ڈوگن کو حراست میں لے لیا۔

خاتون جج پر الزام تھا کہ انھوں نے ایک غیر دستاویزی تارک وطن کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون جج ہانا ڈوگن کو چند گھٹنے کی تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا خاتون پر کوئی مقدمہ بھی دائر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی محکمۂ انصاف متعدد بار باور کراچکا ہے کہ صدر ٹرمپ کے امیگریشن سے متعلق احکامات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں