18

کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

سائٹ ایریا غنی چورنگی کار شوروم کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کار فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجا رہے تھے کہ ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران سفر جاں بحق ہوگیا ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 24 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی ہونے والے 22 سالہ عزیز کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں