16

نائب وزیراعظم کا برطانوی وزیرخارجہ سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیا

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانوی ہم منصب رائٹ آنربیل ڈیوڈ لیمی ایم پی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارتی پروپیگنڈے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نے  برطانیہ کے وزیرِ خارجہ دی رائٹ آنریبل ڈیوڈ لیمی ایم پی  سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ 

نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے برطانوی ہم منصب کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ  کیا اور بھارت کے جھوٹی الزامات، بے بنیاد پراپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات جن میں سندھ طاس معاہدے  کو معطل کرنے کا غیر قانونی فیصلے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا بھارت کا یہ اقدام بین الاقوامی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ 

سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کے قومی مفادات کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا جبکہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کو بھی دہرایا۔

برطانوی وزیرِ خارجہ نے بات چیت اور پرامن ذرائع سے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا جبکہ نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کسی بھی آزاد اور شفاف تحقیقات میں شرکت کے لیے تیار ہے۔

دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں