9

نوشکی: ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں  دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق آگ بجھاتے ہوئے فائر بریگئیڈ کی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی لوگ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ ریسکیو ذرائع  نے کہا کہ آگ لگنے سے 20 افرادزخمی ہوئے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیاجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دھماکے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زیادہ جھلس کر زخمی ہونیوالوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ  ٹرک اڈہ میں کھڑے آئل ٹینکر کی ٹینکی میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران واقعہ پیش آیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ قریب ہونے کے بعد جھلس کر شدید زخمی ہوا، اس کے علاوہ  شہریوں کو جائے وقوع سے ہٹانے کےلئے موجود 4 پولیس اہلکار بھی جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، آئل ٹینکر کے قریب موجود افراد 70 سے 80 فیصد جھلس کر زخمی ہوئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں