11

ریڈ لائن مکمل ہونے میں دو سال مزید لگیں گے، میئر کراچی


کراچی:

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید دو سال کا عرصہ لگے گا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام پاور کاسٹ میں میزبان فیصل حسین کے ساتھ گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر پر شرمندگی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کمپنی سے رابطے میں ہوں جس نے بتایا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں مزید دو سال کا عرصہ درکار ہیں۔

فیصل حسین نے سوال کیا کہ ریڈ لائن منصوبے میں خامی ہے جو مکمل ہونے کے بعد نظر آئے گا۔ اس پر میئر کراچی نے کہا کہ ممکن ہے کہ ایسا ہو تاہم اگر ایسا ہے بھی تو کیا منصوبہ روک دیں یا تیز کام کریں، میرے خیال سے منصوبے کو روکنا اچھا نہیں ہوگا اس لیے تکمیل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 100 منہ اور 100 باتیں ہیں تاہم ہم نے اس پروجیکٹ کو گرین لائن کی طرز پر بنایا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں