16

لاہور میں لوٹ مار کا انوکھا واقعہ، بزرگ شہری دم درود کے نام پر 40 لاکھ کا سامان لوٹ کر لے گیا

لاہور میں لوٹ مار کی انوکھی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں جادو ٹونہ ختم کرنے کے بہانے بزرگ ڈاکو 40 لاکھ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وحدت کالونی کے علاقے عتیق اسٹریٹ میں ایک بزرگ شہری پانی پینے کے بہانے  شہری سیف الرحمن کے گھر کے باہر رکا اور پھر دم درود  کے بہانے اہل خانہ کو ہیپناٹائز کر کے 9 تولے سونا،سات لاکھ نقدی  لوٹ کر فرار ہوگیا۔

وحدت کالونی پولیس نے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف شہری سیف الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ 

ایس ایچ او کے مطابق مقدمہ فراڈ اور چوری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں