12

بے نظیر انکم کے تحت ایک ہی بچے کیلیے دو ماوں کو ادائیگی کے 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ


اسلام آباد:

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایک بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔

آڈٹ بریف میں بتایا گیا کہ ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگی کے 2 ہزار 312 کیسز رپورٹ ہوئے، اس مد میں بینظیر انکم کے تحت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

آڈیٹر جنرل پاکستان نے بتایا کہ یہ رقوم بچوں کو تعلیمی وظائف کے تحت کیش میں دی گئیں۔

 آڈٹ بریف کے مطابق ایک ہی بچے کے بے فارم کے ساتھ مختلف ماؤں کو منسلک کیا گیا، آڈٹ کی نظر میں فنڈز کی ادائیگی کو مشکوک اور بے ضابطہ تھی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دوبارہ ڈی اے سی میں معاملہ نمٹانے کی ہدایت کر دی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں