10

پاکستان نے کاسا-1000 منصوبے کی نئی ڈیڈ لائن کیلئے باضابطہ درخواست دے دی

پاکستان نے کاسا-1000 منصوبے کی  نئی ڈیڈ لائن کیلئے عالمی بینک  کو باضابطہ درخواست دے دی جس کے بعد عالمی ادارے نے اس کی مدت میں 2028 تک توسیع پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے منصوبے کی تکمیل کیلئے 3 سال کی اضافی مدت مانگ لی، کاسا-1000 منصوبے کی نئی متوقع ڈیڈ لائن 31 دسمبر 2028 ہونے کا امکان ہے، کاسا-1000 منصوبے کے تحت نوشہرہ کنورٹر اسٹیشن 99 فیصد مکمل ہے۔ 

تاجکستان اور کرغزستان میں منصوبے کی تعمیر مکمل، پاکستان میں بھی پیش رفت جاری ہے، عالمی بینک مشن نے پاکستان میں کاسا-1000 کی تنصیبات کا جائزہ لیا تھا۔

ذرائع نے کہا کہ افغانستان میں کام دوبارہ شروع، اب تک 102 سے زائد ٹرانسمیشن ٹاورز نصب ہوگئے، پاکستان کی جانب سے منصوبے کی نئی ڈیڈ لائن کیلئے باضابطہ درخواست دی گئی،

این ٹی ڈی سی کو کنورٹر و الیکٹروڈ اسٹیشنز کی عبوری دیکھ بھال کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی،  نوشہرہ سے نیشنل گرڈ تک کی لائن پر 375 میں سے 376 ٹاورز مکمل ہوگیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں