ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
ایونٹ کے 18 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر تین میچز جیتنے کے بعد تیسری جبکہ ملتان سلطانز چھ میں سے ایک میچ جیت کر چھٹی پوزیشن پر ہے۔
اسکواڈ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، رائلی روسو، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد وسیم، محمد عامر، خرم شہزاد، ابرار احمد
ملتان سلطانز: یاسر خان، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان (وکٹ کیپر)، کامران غلام، کرٹس کیمفر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد حسنین، عبید شاہ