98

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شروع ہوتے ہی شدید مندی کا رجحان


کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارشروع ہوتے ہی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بازارِ حصص میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہوتے ہی 1717 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 13 ہزار 154 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں انڈیکس میں بتدریج اور مسلسل کمی کا   رجحان غالب رہا اور مجموعی طور پر 3646 پوائنٹس کی بڑی مندی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 11ہزار 226پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (منگل کو) بھی پی ایس ایکس میں پہلے سیشن کے دوران مندی کا رجحان رہا تھا، تاہم مارکیٹ کے اختتام تک کاروبار مثبت رجحان پر منتقل ہو چکا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں