109

امریکی بحریہ کا اربوں روپے لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گرنے کے بعد لاپتا، ، وجہ بھی سامنے آگئی

امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا ایف اے 18 سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گرنے کے بعد لاپتا ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  ابتدائی اطلاعات اور امریکی بحریہ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق لاکھوں ڈالرز مالیت کے ایف اے 18 سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارے کے سمندر میں گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ جب یہ یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین طیارہ بردار بحری جہاز پر موجود تھا اور طیارہ بردار جہاز نے نے یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل سے بچنے کے لیے خطرناک موڑ لیا۔

امریکی بحریہ کا یہ بیان حوثیوں کے اس دعوے کی تصدیق کرتا ہے کہ انہوں نے طیارہ بردار بحری جہاز پر ڈرون اور میزائل سے حملہ کیا۔

امریکی بحریہ نے تصدیق کی کہ حملے کے دوران ایک اہلکار معمولی زخم ہوا۔

ایک امریکی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ سی مین فوجی اس حادثے کے وقت مبینہ طور پر جیٹ کے کاک پٹ میں موجود تھا لیکن اس نے جہاز کے پانی میں گرنے سے ہی چھلانگ لگا دی تھی۔

ایک اور اہلکار نے سی این این سے گفتگو میں تصدیق کی کہ 60 ملین ڈالر کا لڑاکا طیارہ ڈوب گیا۔

امریکی بحریہ کے سابق کپتان نے سی این این کو بتایا کہ جہاز میزائلوں سے بچنے کے لیے اکثر ‘زگ زگ’  طریقہ استعمال کرتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں