23

رشمیکا مندنا کے مبینہ بوائے فرینڈ وجے کیخلاف پولیس میں مقدمہ درج

جنوبی بھارتی اداکار اور اداکارہ رشمیکا مندنا کے منبینہ بوائے فرینڈ وجے دیورکونڈا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار وجے دیورکونڈا حال ہی میں اپنی فلم کنگڈم کے حوالے سے خبروں میں رہے، تاہم اب وہ ایک قانونی تنازع میں بھی الجھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وکیل کشور لال چوہان نے حیدرآباد کے ایس آر نگر تھانے میں وجے کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔

یہ شکایت فلم ریٹرو کے پری ریلیز ایونٹ میں دیے گئے اداکار کے بیان پر کی گئی ہے جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال کا موازنہ 500 سال پرانے آدیواسی تنازعات سے کیا تھا۔

ان کے بیان میں آدیواسیوں سے معذرت کی بات کی گئی تھی، جس پر آدیواسی برادری نے اسے توہین آمیز قرار دیا اور معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم اب تک وجے کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ وجے دیورکونڈا جنوبی بھارتی سپر اسٹار اور پشپا کی ہیروئن راشمیکا مندنا سے مبینہ تعلقات کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں