16

ٹرمپ کا غیر ملکی فلموں سے متعلق بڑا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف فوری نافذ العمل کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی فلمی صنعت تیزی سے زوال پذیر ہو رہی ہے، اور دیگر ممالک کی جانب سے فلم سازوں کو دی جانے والی ترغیبات اس بحران کا سبب ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کہا کہ ’یہ ایک منظم عالمی کوشش ہے، جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ اس میں پیغام رسانی اور پروپیگنڈا بھی شامل ہے۔‘

امریکی صدر نے متعلقہ حکومتی اداروں، خاص طور پر محکمہ تجارت کو فوری طور پر یہ ٹیرف نافذ کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فلمیں دوبارہ امریکہ میں بنیں۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ٹیرف صرف سینما گھروں میں دکھائی جانے والی فلموں پر لاگو ہوں گے یا اس میں اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی فلمیں بھی شامل ہوں گی۔ یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ ٹیرف فلم کی لاگت کی بنیاد پر ہوں گے یا آمدنی پر۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں