17

پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی شہری کی بچوں کو فزکس کا سبق دینے کی ویڈیو وائرل

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک پاکستانی شخص ممکنہ میزائل حملے کے فوری بعد بچوں کو نہایت سکون سے فزکس کا بنیادی اصول سمجھا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگی صورتحال کے باوجود وہ شخص بچوں کو سمجھاتا ہے کہ روشنی کی رفتار آواز سے زیادہ تیز ہوتی ہے، اسی لیے تم کو پہلے روشنی نظر آئی پھر آواز سنائی دی۔

یہ منظر دیکھنے والوں کے لیے حیرت اور مزاح کا امتزاج بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے ہیں۔

صارفین کا کہنا تھا کہ جنگ کے سائے میں بھی تعلیم اور شعور کا دامن نہ چھوڑنا قابلِ ستائش ہے، ایک صارف نے لکھا یہ بندہ فزکس کے ساتھ ساتھ حوصلے کا بھی استاد ہے!”۔

ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر اس پر درجنوں تبصرے اور شیئرز ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل ایک اور وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے میزائل فائر کرنے کے دوران لوگ بے خوف اور پُرسکون انداز میں بیٹھے سارا منظر دیکھ رہے ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں