کراچی:
شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ مرد شدید زخمی ہوگیا ، دونوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔
متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی۔
خاتون کی عمر 50 جبکہ مرد کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے جبکہ حادثے کا شکار خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنھیں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔