عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 4 میں سے 3 کھلاڑی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایونٹ کا پیر سے مصر کے شہرنیوقاہرہ میں آغاز ہوا۔ چیمپئن شپ میں 128 کھلاڑیوں کے ڈراز میں سیڈ7 قرار پانے والے پاکستان کے عبداللہ نواز نے پہلے راونڈ میں ہانگ کانگ کے کینگ ان لیونگ کو0-3 سے شکست دے دی۔عبداللہ نواز نے پہلا گیم 7-11 سے جیتا اور دوسرے گیم میں 0-11 سےکامیابی حاصل کرنے کے بعد تیسرے گیم میں4-11 سے فتح حاصل کر کے اگلے راؤنڈ میں قدم رکھ دیا۔
تاہم، محمدعمیرعارف امریکا کے ہارٹ ربرٹسن سے 0-3 سے ہار گئے۔یحییٰ خان کو بھی امریکہ ہی کے محمد حق نے 1-3 سے قابو کرلیا۔
چوتھے پاکستانی انس علی شاہ کو ہانگ کانگ کے جسٹن چیونگ نے1-3 سے زیر کر لیا۔
دفاعی چیمپئن وٹاپ سیڈعالمی نمبر14 مصر کے محمد ذکریا بائی ملنے پرکھیلے بغیرہی دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔
گزشتہ برس کے فائنلسٹ کوریا کے جوئے ینگ فا چیمپئن شپ میں سیڈ2، مصر کے مروان اسل سیڈ3 اور ایاز داود سیڈ4، امریکا کے کرسٹائن کاپیلاسیڈ5 اورالیگزینڈر وارٹ نیل سیڈ6 جبکہ ملائشیا کے لووا اسیرن سیڈ 8 ہوں ہیں۔
خواتین کے انفرادی ایونٹ میں ٹاپ سیڈ وعالمی نمبر5 مصر کی امینہ عارفی مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کریں گی۔
بھارت کی اناہت سنگھ سیکنڈ سیڈ ہیں، ٹیم ایونٹ27 جولائی سے شروع ہوگا۔
پاکستان جونیئر ٹیم میں عبداللہ نواز، انس علی شاہ بخاری، محمد عمیر آصف اورعبیداللہ شامل ہیں، راوعاطف کامران منیجراور فراز محمد کوچ کی زمہ داری ادا کررہے ہیں۔