محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے رمضان المبارک کیلیے صوبہ بھر کے پرائمری و سیکنڈری اسکولز کیلیے نئے اوقات کار جاری کردیے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔
اس کے علاوہ ہائی و ہائیکر سیکنڈری اسکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے اور چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔
جمعے کے روز پرائمری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک ہو گی جبکہ ہائی، ہایئر سیکنڈری اسکول صبح ساڑھے 7 سے 11 بجے تک ہوں گے۔
محکمہ تعلیم کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اوقات صرف رمضان کیلیے مختص ہیں عید کے بعد اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔