71

جاپان میں بنایا گیا دنیا کا سب سے چھوٹا پارک

جاپان میں ناگائیزومی نامی ایک پارک کو دنیا کا سب سے چھوٹا پارک قرار دے دیا گیا۔ یہ پارک صرف ڈھائی مربع فٹ کا ہے۔

دارالحکومت ٹوکیو سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ناگائیزومی ٹاؤن ہال کے قریب پارک 1988 میں علاقے کی کنسٹرکشن منیجمنٹ کے ملازم نے امریکا کے دورے سے واپسی پر بنایا تھا۔

ملازم نے امریکا کے دورے پر ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں موجود مِل اینڈز پارک (جس کا رقبہ 3.1 مربع ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ ان کے پاس تھا) کا مشاہدہ ہوا۔

کنسٹرکشن منیجمنٹ کے ایک ٹیم لیڈر شوجی کویاما نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ منیجمنٹ اُس پارک سے چھوٹا پارک بنانا چاہتی تھی۔

یہ پارک 1988 میں مکمل ہوگیا تھا لیکن شہر میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کا اہلکار گزشتہ دسمبر تک نہیں آسکا تھا۔

لیکن اب ناگئیزومی پارک کو دنیا کا سب سے چھوٹا پارک قرار دے دیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں