24

میں نے پیار کیا سے شہرت کو بلندی چھونے والی بھاگیہ شری نے انڈسٹری کیوں چھوڑی؟

فلم ’’ میں نے پیار کیا‘‘ نے دو نو وارد اداکاروں سلمان خان اور بھاگیہ شری کو سپراسٹار بنادیا تھا۔

یہ فلم 29 دسمبر 1989 کو ریلیز ہوئی تھی جس کا بجٹ تو 20 ملین بھارتی روپے تھا لیکن فلم کی باکس آفس پر کمائی 308 ملین روپے تھی۔

اس طرح یہ فلم 80 کی دہائی میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم بن گئی۔ 6 فلم فیئر ایوارڈز جیتنے والی اس فلم کے 11 گانوں میں سے 8 لتا منگیشکر نے گائے تھے۔

اس فلم کا آج بھی شمار بالی ووڈ کی 10 کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے۔ سلمان خان کی تو چاندنی ہوگئی لیکن بھاگیہ شری منظرنامے سے غائب ہوگئی۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے بھاگیہ شری نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو خیر باد کرنے کا فیصلہ شادی کے باعث کیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری شادی کم عمری میں ہی ہوگئی تھی اور مجھے فلم اور خاندان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔

بھاگیہ ری نے کہا کہ میرے لیے شادی اور اداکاری کو ایک ساتھ لے کر چلنا مشکل ہو رہا تھا۔ جس کی ایک وجہ میرا کم عمر ہونا بھی تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں