21

امریکا نے یوکرین کی فوجی امداد کو عارضی طور پر معطل کر دیا


واشنگٹن:

امریکا نے یوکرین کو فراہم کی جانے والی تمام فوجی امداد کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے کے نمائندے کو فوجی امداد کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم امداد کو روک کر اس کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ یہ یقین دہانی کی جا سکے کہ یہ کسی حل میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔

امریکا روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والا ایک اہم ملک رہا ہے۔ تین سال پہلے روس کے حملے کے آغاز کے بعد امریکہ نے یوکرین کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہم کیے ہیں۔

ادھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیلنسکی کا یہ کہنا کہ روس کے ساتھ جنگ کا اختتام بہت، بہت دور ہے، ایک غلط بیان ہے۔

دریں اثنا برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے یوکرین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے اور ملک کو روس سے بچانے کے لیے چار نکاتی منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں