21

’’عمران خان ڈکٹیٹر ہے‘‘ شیر افضل مروت کو دوسری پارٹی میں شمولیت کی دعوت؛ ویڈیو دیکھیں


لاہور:

شیر افضل مروت کو دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت  دیتے ہوئے پیغام دیا گیا ہے کہ عمران خان ڈکٹیٹر ہیں جو کسی دوسرے کی شہرت کو برداشت نہیں کرتے۔
 

چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی) اختر اقبال ڈار نے شیر افضل مروت کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت  دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی(نظریاتی) میں شامل ہو کر سیاست کریں۔

اختر اقبال ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف میں ایک ڈکٹیٹر اپنے سوا کسی کی پاپولیٹری (شہرت) کو برداشت نہیں کرتا۔ بانی پی ٹی آئی احسان فراموش،خود غرض اور ابن الوقت انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے بانی نے ہمیشہ پہلےلوگوں کو استعمال کیا پھر کام نکل جانے پرٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا۔ خود کو عقل کُل سمجھنے والا اپنی پارٹی میں کسی کو برداشت نہیں کرسکتا۔ کہنے پرتو پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے مگر پارٹی میں بانی پی ٹی آئی کی ڈکٹیٹر شپ قائم ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی بھی بانی پی ٹی آئی کی بات کے آگے انکار نہیں کرسکتا۔ پی ٹی آئی میں تذلیل کرکے نکالے گئے لوگوں کی لمبی فہرست ہے۔ شیر افضل مروت پی ٹی آئی(نظریاتی) میں شامل ہوکر حق کی آواز بلند کریں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں