14

کورنگی 4 سالہ بچی کو ٹرک تلے روندنے والا ڈرائیور گرفتار


کراچی:

کورنگی مہران ٹاون میں چار سالہ بچی کو ٹرک تلے دوندنے والے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی مہران ٹاون ٹرک کے نیچے کچل کر 4 سالہ بچی جاں بحق ہونے کے واقعے کامقدمہ قتل باالسبب کی دفعات کے تحت کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  کورنگی مہران ٹاون ٹرک کے نیچے کچل کر 4 سالہ بچی رخسانہ کے جاں بحق ہونے کے واقعے کامقدمہ قتل باالسبب کی دفعات کے تحت کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا۔

 مقدمہ 4سالہ بچی کے والد مختار احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ٹرک میں ڈرائیوگلی میں کچرا پھینکنے آیا، میں نے گلی میں کچرا پھینکنے سے منع کیا تو ٹرک ڈرائیور کچرا پھینکنے کے بعد بھاگنے لگا۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیورنے گاڑی کو جلدی میں غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے میری بچی رخسانہ کو کچل دیا اورفرارہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹرک ڈرائیور ذاکراللہ کو گرفتارکرلیا گیا ہے اورٹرک بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ گرفتارڈرائیوراورقبضے میں لی گئی گاڑی کو مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں