26

وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزرا کو چوبیس گھنٹوں میں قلمدان سونپ دیے جائیں گے


اسلام آباد:

وفاقی کابینہ میں شامل ہونےو الے وزرا اور وزرائے مملکت کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں قلمدان سونپ دیے جائیں گے، وزیراعظم کل  قلمدانوں کی باضابطہ منظوری دے دیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق علی پرویز ملک کو  پٹرولیم کی وزارت دی جائے گی،  وفاقی وزیر حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت دی جائے گی جبکہ جنید انوار چوہدری کو آبی وسائل کا قلم دان سونپا جائے گا۔ 

مصدق ملک سے آبی وسائل  کی وزارت واپس لے لی جائے گی اور انہیں موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان دیا جائے گا،  شیخ قیصر کو  بین الصوبائی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔ 

 ذرائع کے مطابق طارق فضل کو میری ٹائم افیئرز جبکہ بلال اظہر کیانی کو ریلوے کا وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔ 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں