39

کراچی انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس؛ پھلوں کے سرکاری ریٹ ہی بڑھا دیے


کراچی:

منافع خور مافیا کے سامنے شہری انتظامیہ بے بس ہو گئی اور مجبوراً پھلوں کے سرکاری ریٹ ہی  بڑھا دیے۔
 

ایکسپریس نیوز کے مطابق فروٹ منڈی کے آڑھتیوں پر بس نہ چلا تو کمشنر کراچی نے صارفین ہی پر بوجھ بڑھا دیا اور  پھلوں کی سرکاری قیمت میں ناکام شہری انتظامیہ نے پھلوں کی سرکاری قیمت بڑھادی۔

شہری انتظامیہ کو مارکیٹ کی قیمت اور سرکاری قیمت میں فرق کم کرنے کا آسان طریقہ  یہی محسوس ہوا کہ  پھلوں کی خوردہ سرکاری  قیمت میں 25 روپے کلو تک کا اضافہ کردیا ، جس سے انتظامیہ نے عملاً منافع خور مافیا کے سامنے اپنی بے بسی ظاہر کردی۔

نئے نرخ کے مطابق امرود 150 سے بڑھاکر 175، خربوزہ 97 سے بڑھا کر 114، کیلا 155 سے بڑھا کر 208 روپے، چیکو 258 سے بڑھا کر 278 روپے،  سیب گولڈن 230 سے بڑھا کر 261 روپے  اور کھجور کی سرکاری قیمت 550 سے بڑھا کر 644 روپے مقرر کردی گئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں