راولپنڈی:
جاتلی پولیس نے بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اشتہاری مجرم عامر نے گھر میں دیوار تعمیر کرنے کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے بھائی عثمان کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2019ء میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔
ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم واقعہ کے بعد روپوش ہوگیا تھا، جاتلی پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔