14

اسامہ میر کو قومی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی


کراچی:

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر اسامہ میر کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اسامہ میر کی فٹنس کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کو تحفظات تھے، اسی وجہ سے انھیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے رسٹ اسپنر سفیان مقیم مختلف اینگل سے بولنگ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ٹیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں؛ بابر اور رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں واپسی کیلیے کیا کرنا ہوگا؟

عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ٹیم کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے آل راؤنڈرز کا ہونا انتہائی ضروری ہے، اگر آپ لیگ اسپنر شامل کرنا چاہتے ہیں تو ایسا ہونا چاہیے جو بیٹنگ میں بھی کردار ادا کرے اور ٹاپ 7 میں جگہ بنا سکے تاکہ ٹیم کا توازن بہتر بنے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں ٹی ٹوئنٹی سے بابراعظم اور محمد رضوان جبکہ ون ڈے سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ڈراپ کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان ٹی20 کرکٹ کس طرز پر کھیلے گا؟ نئے کپتان کا بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، گذشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں امریکا جیسی نوآموز ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور خراب نتائج کے بعد تبدیلیاں کی گئی ہیں، سینیئرز کو باہر کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

سلمان علی آغا جنوری 2024 کے بعد پاکستان کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کپتان بنے ہیں، انہوں نے محمد رضوان کی جگہ کپتانی سنبھالی، جبکہ اس سے پہلے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی قیادت سنبھال چکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں