کراچی:
آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی ڈریسنگ رومز تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز نئے قواعد جاری کیے گئے جس کے تحت کھلاڑیوں کو لازمی طور پر ٹیم بس میں ہی سفر کرنا ہوگا، ٹریننگ کیلیے جاتے ہوئے بھی ٹیم بس ہی استعمال کی جائے گی، ایک ٹیم 2 گروپس میں سفر کرے گی۔
قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کے فیملی ممبران اور دوست وغیرہ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے اور ہاسپٹلیٹی ایریا سے ہی ٹیم کو پریکٹس کرتا دیکھ سکیں گے۔
اضافی سپورٹ اسٹاف کے لیے بھی نان میچ ڈے کے لیے ایکریڈیشن حاصل کرنا ہوگی۔