وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عوام کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر عوام نے روٹی اور علاج کی قربانی دے کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ پی ڈی ایم حکومت کا کارنامہ تھا ملک کی معیشت کو سنبھالا اور الیکشن میں جا کر دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے بجائے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ نیوکلئیر اسٹیٹ کے ڈیفالٹ ہونے کی بہت بڑی قیمت ہوتی ہے، ہمارے سامنے سیاست یا ریاست بچانے کا راستہ تھا پھر ان بارہ جماعتوں اور وزیر اعظم شہباز شریف نے تلخ فیصلے کیے۔
احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سابق حکومت کی شرائط کا بھی سامنا تھا جنہیں پورا کیا اور ہم نے اس کی بھاری قیمت ادا کی جس میں عوام نے بھی ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی بہادری ہے کہ انہوں نے اپنی روٹی، علاج کی قیمت پر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ایوب خان کے دور میں چار آنے چینی مہنگی ہوئی لوگ سڑکوں پر آگے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سو روپے پٹرول بڑھا عوام سمجھ رہی تھی حکومت کا قصور نہیں حکومت کفارہ ادا کررہی ہے۔ پوری قوم کی کوشش تھی حکومت کے فیصلے تھے قوم نے زہر کا پیالہ پیا۔