کراچی:
بھارت کی جانب سے آسٹریلیا جبکہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقا کی سیمی فائنلز میں شکست کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حتمی نام سامنے آگئے۔
گزشتہ روز بھارت نے دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسان مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسان مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو پچاس رنز سے شکست دی۔
اب بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 مارچ بروز اتوار کو ٹائٹل کے دفاع کیلیے دبئی کے میدان میں اتریں گی۔
پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن
پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے تمام تینوں میچز میں فتح حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دو میچز میں شکست کا سامنا رہا۔
دلچسپت بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں گروپ اے سے ہیں اور کارکردگی کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ کہنا درست ہوگا کہ ایک اچھا فائنل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
جہاں بھارت کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے تو وہیں نیوزی لینڈ کے بلے باز بھی کم نظر نہیں آتے جس کا ثبوت انہوں نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف دیا جبکہ بولنگ میں بھی کیویز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔