خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسم سرد سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ دیر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک، پارہ چنارمیں منفی 2 اور مالم جبہ منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔
کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ، کاکول میں صفر، چترال ایک ڈگری اور ڈیرہ میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ پشاور شہر کا درجہ حرارت 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ چند ایک مقامات پر دھند چھائے رہنے کی بھی توقع ہے۔