63

سدھو کی کمنٹری کا کارٹون ورژن: شائقین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ!

کرکٹ کی دنیا میں نوجوت سنگھ سدھو صرف ایک سابق کھلاڑی ہی نہیں، بلکہ ایک ایسے کمنٹیٹر ہیں جن کی جملے بازی نے کرکٹ شائقین کو کئی برسوں سے ہنسنے اور سوچنے پر مجبور کیا ہے۔ اب ان کی مزاحیہ اور انوکھی کمنٹری کو کارٹون کی شکل میں پیش کیا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو کی کمنٹری کا اپنا ہی ایک انداز ہے۔ وہ جب بھی مائیک پر آتے ہیں، تو ان کے جملے کبھی کیلے کی طرح مڑتے ہیں، تو کبھی تاش کے پتوں کی طرح بکھر جاتے ہیں۔ ان کی کمنٹری سن کر کرکٹ شائقین اکثر سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ ’’یہ کیا کہہ گئے؟‘‘ لیکن تھوڑی دیر بعد ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: “نائنٹیز کے میگا سپر اسٹارز ہمیں متاثر نہیں کرسکے”

حال ہی میں انسٹاگرام صارف کیتن پال نے سدھو کی کمنٹری کے چند مشہور جملوں کو کارٹون کی شکل میں ڈھالا ہے۔ اس ویڈیو میں سدھو کے بیانات کو انتہائی مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے، جسے دیکھ کر کرکٹ شائقین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔

کارٹون ورژن میں سدھو کے مشہور جملے

’’تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے‘‘

’’کیلے کی طرح مڑی یہ گیند‘‘

’’اناج بکھرا، مرغی خوش‘‘

’’باپو بچپن میں کنچے ضرور کھیلتے رہے ہوں گے‘‘

’’ہاردک پانڈیا کی پونچھ اونچی‘‘

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جسے 5 لاکھ سے زیادہ لائیکس اور لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔ صارفین نے ویڈیو پر اپنے تبصرے بھی شیئر کیے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’’ہاہاہاہا، میں ورلڈ کپ کے بعد یہ کمنٹری بہت مس کر رہا تھا۔‘‘ جبکہ ایک اور صارف نے کہا، ’’لوگ کتنا بھی عجیب بولیں، پر مجھے تو مزہ آتا ہے سدھو پاجی کی کمنٹری سننے میں۔‘‘

مزید پڑھیں: صائم ایوب، فخر زمان اسکواڈ میں کیوں نہیں، کیا پی ایس ایل کھیلیں گے؟

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ ’’کرکٹ میرا پہلا پیار ہے۔ اگر آپ کا پیار ہی آپ کا پروفیشن بن جائے، تو اس سے بہتر اور کیا چاہیے؟‘‘ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’ایک بطخ کبھی بھی تیرنا نہیں بھول سکتی۔ میں کمنٹری کو اسی طرح دیکھتا ہوں، جیسے کہ ایک مچھلی پانی کو اپنے لیے اہم سمجھتی ہے۔‘‘

یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے کرکٹ کیریئر میں ٹیسٹ میں 3,202 اور ون ڈے میں 4,413 رنز بنائے۔ 17 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد 1999 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ لے لی، لیکن ان کی کمنٹری نے انہیں کرکٹ کی دنیا میں ہمیشہ کے لیے زندہ رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: رضوان کی کپتانی “فراری سے رکشے” پر آگئی ہے

سدھو کی کمنٹری کا کارٹون ورژن نہ صرف مزاحیہ ہے، بلکہ یہ ان کی انوکھی سوچ اور حاضر دماغی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ اگر آپ نے ابھی تک یہ ویڈیو نہیں دیکھی ہے، تو فوراً دیکھیں اور ہنسنے کےلیے تیار ہوجائیں!

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں