29

اسد قاسم بلوچستان سے جنرل نشست پر سینٹر منتخب

اسد قاسم بلوچستان سے جنرل نشست پر سینٹر منتخب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسد قاسم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسد قاسم آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، وہ سابق سینٹر محمد قاسم رونجھو کی خالی نشست پر سینٹر منتخب ہوئے ہیں۔

بی این پی مینگل کے سینیٹر محمد قاسم رونجھو نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ ڈالنے پر اپنی نشست سے استعفی دے دیا تھا۔

نو منتخب سینیٹر اسد قاسم سابق سینٹر محمد قاسم کے صاحبزادے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں