نیوزی لینڈ نے دوسری سیمی فائنل میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ توڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کا آسٹریلیا کا ریکارڈ توڑا، کیویز نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بناکر کینگروز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
میچ میں کیویز کی جانب سے ریچن رویندرا نے 108 رنز بنائے، کین ولیمسن نے 102رنزکی اننگزکھیلی۔
اس سے قبل رواں چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا 351 کا اسکور انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا، انگلش ٹیم کے اس ٹارگٹ کو عبور کرکے آسٹریلیا نے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا، آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے تھے۔
اس سے قبل 2004: دی اوول میں نیوزی لینڈ نے امریکا کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے تھے، اس کے علاوہ اوول میں ہی 2017 میں پاکستان نے روایتی حریف بھات کے خلاف 338 بنائے تھے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوران سب سے زیادہ اسکور 397 تھا جو بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کیا تھا، آسٹریلیا کا ورلڈکپ 2003 میں بھارت کے خلاف 359/2 ٹورنامنٹ کے فائنل میں سب سے زیادہ اسکور رہا۔