4

آصفہ بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری

آصفہ بھٹو رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد پہلی مرتبہ گڑھی خدابخش پہنچیں—فوٹو: ایکسپریس نیوز

آصفہ بھٹو رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد پہلی مرتبہ گڑھی خدابخش پہنچیں—فوٹو: ایکسپریس نیوز

گڑھی خدا بخش:صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد گڑھی خدابخش میں بھٹو خاندان کے مزارات میں حاضری دی۔

آصفہ بھٹوزرداری رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد پہلی مرتبہ لاڑکانہ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں اپنی والدہ بینظیر بھٹو اور نانا ذوالفقار علی بھٹو کی قبر میں حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔

گڑھی خدابخش میں آصفہ بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو، بیگم نصرت بھٹو، میر مرتضی بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے مزارات پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

خیال رہے کہ آصفہ بھٹوزرداری نواب شاہ سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی تھیں جہاں ان کے والد آصف علی زرداری نے صدرمملکت بننے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں