1

اسرائیل اورحماس میں جلد جنگ بندی معاہدے کا امکان نہیں، قطر

غزہ میں صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے، قطر:فوٹو:فائل

غزہ میں صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے، قطر:فوٹو:فائل

دوحا:قطر نے کہا ہے کہ غزہ میں جلد جنگ بندی معاہدے کا امکان نہیں ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق کسی معاہدے کے قریب نہیں ہیں۔ صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  تمام فریقین مذاکرات پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ رمضان کے دوران ہی کسی معاہدے تک پہنچ سکیں تاہم معاہدے سے متعلق کوئی مخصوص وقت نہیں دیا جا سکتا کیونکہ تنازع کی نوعیت پیچیدہ ہے۔

فلسطین  کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبرسے اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں اب تک   31,112 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں  جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل  ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں