1

اسلام آباد میں مطلوب ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

ملزمان کی پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی—فائل: فوٹو

ملزمان کی پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی—فائل: فوٹو

 اسلام آباد:تھانہ کورال کی حدود میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق تھانہ کورال کے علاقہ میں پولیس ٹیم نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس جوان محمد شعیب شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں