1

افتخار احمد میچ کے دوران جیسن رائے سے الجھ پڑے

  کراچی:دوران بیٹنگ جارحانہ طرز اپنانے والے افتخار احمد دوران فیلڈنگ بھی جارحانہ رویہ اختیار کرنے لگے۔

منگل کی شب ملتان سلطانز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بیٹر جیسن رائے کے آؤٹ ہونے کے بعد فیلڈر افتخار احمد نے ہاتھ کا اشارہ کیا اور ان پر طنزیہ جملے کسے۔

جس پر پویلین کی جانب لوٹنے والے جیسن رائے واپس آئے اور  افتخار احمد کے جملوں کا جواب دیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تکرار کے دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بیچ میں آگئے اور معاملے کو رفع دفع کرایا۔

بعد ازاں جیسن رائے غصے کی حالت میں ڈریسنگ روم میں پہنچے اور اپنے گلوز اور پیڈ پھینکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افتخار احمد متعدد مواقعوں پر جارحانہ انداز میں حریف کھلاڑیوں محاذ آرائی اور تکرار کرتے رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں