1

امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ

بشکیک:کرغزستان میں پاکستانی طلبا سمیت غیرملکی طالب علموں پر تشدد اور ان طلبا کی اپنے اپنے وطن اپسی شروع  ہونے کے بعد کرغز وزارت تعلیم نے یونیورسٹیوں کے امتحانات آئن لائن لینے کا اعلان کردیا۔

کرغزستان کی وزرات تعلیم کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، فائنل سمیسٹر کے علاوہ تمام طلبہ و طالبات اپنے اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔

کرغز وزارت تعلیم کے مطابق  1 سے 9 سمسٹر تک امتحانات آن لائن  ہوں گے اور امتحانات کا شیڈول  بذریعہ واٹس ایپ بھیجا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی

واضح رہے کہ دو  روز قبل  کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک  کی یونیورسٹیوں میں مقیم غیرملکی طلبا پر، جن میں پاکستانی طلبا بھی شامل تھے، مقامی طلبا نے دھاوا بول دیا تھا، اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی طلبا کے  ہاتھوں کے 14 پاکستانی طالب علم بھی زخمی ہوئے، جس کے بعد بشکیک سے پاکستانی طلبا کی  وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں