1

ایلیسی پیری نے چھکا لگاکر اسپانسر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، ویڈیو وائرل

کمنٹیٹرز نے پیری کو گاڑی دینے کا مطالبہ کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کمنٹیٹرز نے پیری کو گاڑی دینے کا مطالبہ کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آسٹریلوی آل راؤنڈ ایلیسی پیری نے ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں بیٹنگ کے دوران اسپانسر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔

گزشتہ روز ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجر بنگلور اور یو پی وارئیرز کے درمیان میچ میں اہم میچ کھیلا گیا جس میں ہوم ٹیم نے 23 رنز سے کامیابی سمیٹی۔

اس میچ میں آسٹریلوی آل راؤنڈ ایلیسی پیری نے 37 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے اپنی اننگز کے دوران اسپنر راجیشوری گائکواڈ کو لگاتار دو چھکے لگائے جس میں ایک نے اسپانسر گاڑی کو شیشہ توڑ دیا۔

اس دوران ’’کمنٹیٹرز نے بھی پیری کو داد دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میرے خیال میں انہیں یہ گاڑی ملنی چاہیے‘‘۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں