1

بھارت: داماد اور ساس ںے شادی کرلی، سُسر کی آشیرباد بھی حاصل

بہار:بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعے پیش آیا جس میں ایک داماد نے باقاعدہ اپنے سُسر کی آشیرباد سے اپنی ساس سے شادی کرلی۔

یہ واقعہ بہار کے ایک گاؤں میں پیش آیا ہے جہاں سکندر یادَو نامی  45 سالہ شہری جو کہ 2 بچوں کا باپ ہے، اپنی بیوی کی موت کے بعد اس کے میکے یعنی اپنے سسرال میں آکر رہنے لگ گیا تھا۔

اس دوران سکندر اور ان کی 55 سالہ ساس گیتا کے درمیان پیار ہوگیا۔ یہ بات گاؤں میں کہاں چُھپنے والی تھی، بالآخر دونوں کے خفیہ تعلقات کی افواہیں گاؤں میں پھیلنے لگیں اور یہ افواہ سسر دلیشور کے کانوں میں بھی پڑیں۔

ایک دن دلیشور جب گھر آئے تو دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔۔غصے کی حالت میں دلیشور سارا معاملہ گاؤں کی پنچایت کے پاس لے گیا اور اسے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

پنچایت نے ان کے داماد اور بیوی کو طلب کیا جہاں دونوں نے ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کے مصداق پر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کیا۔ دونوں کا اعتراف کرنا تھا کہ دلیشور کا دل پگھل گیا اور ان دونوں کی محبت کو تسلیم کیا۔

پنچایت نے داماد اور ساس کی شادی کا فیصلہ کیا جس کے بعد دلیشور نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور شادی کے انتظامات بھی کروائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں