1

بھارت میں 28 سالہ خاتون کا جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل

اینٹوں کی بھٹی میں کام کرنے والی خاتون تین دن سے لاپتا تھیں، فوٹو: فائل

اینٹوں کی بھٹی میں کام کرنے والی خاتون تین دن سے لاپتا تھیں، فوٹو: فائل

آسام:بھارتی ریاست آسام میں ایک 28 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے جس کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی اور جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں 7 مارچ سے لاپتا خاتون کی لاش اینٹوں کی بھٹی میں مل گئی جو اسی جگہ ملازمت کرکے اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالتی تھی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا جس میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور بے پناہ جسمانی تشدد کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ملزمان کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہوسکا۔

مقتولہ اسی علاقے میں اپنے شوہر کے ہمراہ رہتی تھی اور دونوں اینٹوں کی بھٹی میں کام کرتے تھے جو کئی روز سے بند پڑی تھی۔ علاقہ غیر آباد ہونے کی وجہ سے پولیس کو تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خاتون کی گمشدگی کی اطلاع اس کے شوہر نے پولیس کو دی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر سے بھی تفتیش کی ہے لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں