1

بین اقتصادی ترقی کیلیے ترجیحی شعبوں سے تعاون بڑھائیں، وزیر خزانہ

امید ہے بینک حکومت کیساتھ مل کر معیشت کی بحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں، محمد اورنگزیب (فوٹو: فائل)

امید ہے بینک حکومت کیساتھ مل کر معیشت کی بحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں، محمد اورنگزیب (فوٹو: فائل)

اسلام آباد / کراچی:وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بینکس اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی شعبوں سے تعاون کو مزید بڑھائیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب سے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے ) کے وفدنے آن لائن ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پاکستان کے تین اہم شعبوں زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) اور ڈیجیٹل و ٹیکنالوجی کے لیے بینکوں کی معاونت کو بڑھانا تھا۔ اس موقع پر ملک میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے بینکنگ سیکٹر کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد پورے بینکاری شعبے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ بینکس اپنے حجم اور منفرد پیشکشوں و صلاحیتوں کے مطابق ان ترجیحی شعبے کی ترقی میں معاونت کر سکیں۔ مجوزہ شعبوں میںبراہ راست قرض دینے کے بجائے، بینکوں اور ریگولیٹر رضاکارانہ طور پر اہداف مقرر کریں گے تاکہ ان اہم شعبوں کی معاونت کی جاسکے۔

وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ بینک حکومت کے ساتھ مل کر معیشت کی بحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بینک اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایس ایم ای ڈی اے ) اور نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ (این سی جی سی ایل) جیسے اداروں کو مالی اور انتظامی معاونت فراہم کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں