1

سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں، گائے اور بچھیا کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

نرخ نامے میں گائے کا گوشت 795 روپے اور635روپے کلو(ہڈی کیساتھ)مقرر، گائے کا گوشت 900سے 1100روپے کلو فروخت
۔ فوٹو: فائل

نرخ نامے میں گائے کا گوشت 795 روپے اور635روپے کلو(ہڈی کیساتھ)مقرر، گائے کا گوشت 900سے 1100روپے کلو فروخت
۔ فوٹو: فائل

  کراچی:رمضان کی آمد کے ساتھ ہی قصابوں نے گائے اوربچھیا کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

سرکاری نرخ نامہ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے شہر بھر میں گائے بچھیا کا گوشت سرکاری نرخ سے 200سے 300روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے، شہر بھر میں  بیمار جانوروں کو دکانوں پر ہی غیرقانونی طور پر ذبح کرکے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ پریشر والے گوشت کی فروخت بھی عام ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

تاہم شہری انتظامیہ اور سندھ لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ نے آنکھیں بند کررکھی ہیں، کمشنر کراچی نے گائے کے گوشت کی قیمت 795 روپے (بغیر ہڈی) اور 635روپے کلو (ہڈی کے ساتھ)مقرر کی ہے تاہم شہر بھر میں گائے کا گوشت 900سے 1100روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

بچھیا کے گوشت کی سرکاری قیمت 950روپے (بغیرہڈی) اور (ہڈی کے ساتھ) 800روپے کلو مقرر ہے تاہم شہر بھر میں بچھیا کا گوشت بغیر ہڈی 1300سے 1400روپے کلو جبکہ ہڈی کے ساتھ 1100روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں