5

سپریم کورٹ؛ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

 اسلام آباد:جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس یحیٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں کوریج کے لیے میڈیا کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا شریک تھے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 تا 25 مئی بیرون ملک دورے پر ہوں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں