1

سید آصف حیدر شاہ چیف سیکریٹری سندھ مقرر

  کراچی:وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم کا تبادلہ کرکے گریڈ 22 کے افسر سید آصف حیدر شاہ کو چیف سیکریٹری سندھ مقرر کردیا۔

سید آصف حیدر شاہ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے طور پر تعینات تھے۔ انہوں نے 1993 میں سول سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔

آصف حیدر نے بطور کمشنر حیدرآباد، کمشنر کراچی، اسپیشل سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن، وفاقی سیکریٹری وزارت ثقافت اور وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔ سید آصف حیدر شاہ پیشے کے لحاظ سے ایک سول انجینئر ہیں۔

آصف شاہ نے آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری، ہارورڈ یونیورسٹی آمریکہ سے ماسٹر کی ڈگری اور ہارورڈ اور سٹینفورڈ یونیورسٹیوں سے فیلوشپ حاصل کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں