1

سیمنٹ فیکٹری جعلی سیلز ٹیکس انوائس فراڈ میں ملوث

سیمنٹ فیکٹری نے سیمنٹ سازی میں استعمال کے لیے اسمگل شدہ کوئلے کی خریداری کی، آئی اینڈ آئی ذرائع ۔فوٹو : فائل

سیمنٹ فیکٹری نے سیمنٹ سازی میں استعمال کے لیے اسمگل شدہ کوئلے کی خریداری کی، آئی اینڈ آئی ذرائع ۔فوٹو : فائل

  کراچی:کارروائی کرتے ہوئے ایک معروف سیمنٹ فیکٹری کی جعلی سیلز ٹیکس انوائس فراڈ میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی ہے۔

آئی اینڈ آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمنٹ فیکٹری نے سیمنٹ سازی میں استعمال کے لیے اسمگل شدہ کوئلے کی خریداری کی لیکن اسکی خریداری کو قانونی ظاہر کرنے کے لیے جعلی انوائس کا استعمال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیمنٹ ساز فیکٹری نے اس فراڈ کے ذریعے 8کروڑ 60لاکھ روپے مالیت کا سیلز ٹیکس چوری کرنے کی کوشش کی تھی تاہم آئی اینڈ آئی حکام نے چھان بین کے بعد چوری شدہ سیلزٹیکس کی وصولیاں کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور سیمنٹ فیکٹری کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں