1

شرجیل میمن سندھ کابینہ میں بطور سینئر وزیر شامل، دو محکمے بھی تفویض

  کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن سندھ کابینہ میں بطور سینئر منسٹر شامل ہوگئے جبکہ انہیں ٹرانسپورٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن کے قلمدان بھی سونپ دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن کی کابینہ میں بطور سینئر وزیر اور دو محکموں کے قلمدان سونپنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن پیپلز پارٹی نے سابقہ دور حکومت میں ورکس اینڈ سروس، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اور اطلاعات کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔  سابقہ دور حکومت میں شرجیل انعام میمن کا سب سے بڑا کارنامہ پیپلز بس سروس اور خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس شروع کرنا تھا۔

اس کے علاوہ اورنج لائن، یلو لائن بی آر ٹی، ریڈ لائن بی آر ٹی، گرین لائن، کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ، پنک بس سروس مین خواتین ڈرائیورز کی تقرریاں شرجیل انعام میمن کی شاندار پروجیکٹس کا حصہ ہیں۔

ان بی آر ٹی روٹس پر پلوں کی تعمیر نو بھی شرجیل انعام میمن کی کاوشوں سے ہی ممکن ہو سکی ہے۔  علاوہ ازیں کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے مزید الیکٹرک بسیں اور کراچی کے شہریوں کے لئے الیکٹرک ٹیکسیاں اور خواتین کے پنک الیکٹرک ٹیکسی سروس بھی شرجیل انعام میمن کے ویژن کا حصہ ہے۔

وزیر اطلاعات کے طور پر تاریخ میں پہلی بات سندھ میں حکومتی سطح پر صحافیوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے واکے دیگر افراد کے تحفظ کے لئے کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پریکٹیشنرز کا قیام بھی شرجیل انعام میمن کا ہی کارنامہ ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں