2

شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد

 اسلام آباد:شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر نامزد کردیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کے انتخاب کے لیے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف، قائد نواز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے۔

اجلاس میں شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا قائم قام صدر نامزد کر دیا گیا، شہباز شریف 28 مئی تک ن لیگ کے قائم مقام صدر ہوں گے۔

ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے بتایا ہے کہ اٹھائیس مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا، رانا ثنااللہ خان کو پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا گیا ہے۔

اسی ضمن میں خواجہ سعد رفیق نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، شہباز شریف کی بطور صدر کی خدمات کو سراہا گیا۔

مصدق ملک نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو سرخرو کیا اور ایک بار پھر صدارت کے لیے آ رہے ہیں، شہباز شریف کو پارٹی کا عبوری صدر بنایا گیا ہے جنرل کونسل کے اندر دوبارہ الیکشن ہوں گے اور نواز شریف دوبارہ صدر بنایا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جنرل کونسل میں پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کے اراکین کی بھی نامزدگی کی جائے گی، اجلاس کے فیصلوں کی توثیق سی ای سی اور حتمی منظوری جنرل کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں