1

علی امین گنڈاپور کی نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلیے منظور

 اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے خلاف  درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کی نا اہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا، اوردرخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں محمد کفیل نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں