1

ماہرہ خان دی ایمی گالا دبئی میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ لے اڑیں

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 دبئی:پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کو دبئی میں منعقدہ دی ایمی گالا ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اداکارہ نے ایونٹ میں بہترین ڈیزائن کے کپڑوں کے ساتھ شرکت کی اور وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہے اور مداح اداکارہ کے مخصوص اسٹائل اور نفاست کو بہت پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دی ایمی گالا ایک فیشن ایونٹ ہے اور اس میں دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں